• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پر وفاق کی استدعا مسترد


سندھ ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے خلاف ملز مالکان کی درخواست کی سماعت کی اور کیس میں لمبی تاریخ دینے کی وفاق کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے اٹارنی جنرل سے کل دلائل طلب کر لیے اور کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر جلد کیس نمٹائیں گے۔

ملز مالکان کے وکیل نے کہاکہ کمیشن کی رپورٹ عدالتی حکم یا فیصلہ نہیں جبکہ معاون خصوصی کو تحقیقات میں مداخلت کا اختیار نہیں۔

وکیل نے مزید کہا کہ وزیراعظم چیئرمین ایف بی آر کو کسی کا اکاؤنٹ اوپن کرنے کا نہیں کہہ سکتے ہیں۔

اس موقع پر جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ حیران کن ہے کہ وزیراعظم چیئرمین ایف بی آر کو ہدایت نہیں دے سکتا۔

تازہ ترین