• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں صنعتوں اور کارخانوں کو پورے ہفتے 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت، تعمیرات سے متعلق کاروبار بھی شامل

پنجاب میں صنعتوں اور کارخانوں کو پورے ہفتے 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت


لاہور(اے پی پی، ٹی وی رپورٹ)پنجاب میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر صنعتوں اور کارخانوں کے اوقات کار بڑھادیئے گئے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے صنعتوں کے اوقات کار بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جسکے مطابق تمام انڈسٹریاں اورفیکٹریاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کرسکیں گی اور تعمیرات سے متعلقہ تمام شعبہ جات اور کاروبار بھی پورے ہفتہ کام کرینگے۔

سیکرٹری ہیلتھ محمد عثمان نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے لہٰذا حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے والے کاروبار فوراً بند کر دیئے جائینگے۔

سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگیاالبتہ حکومت پنجاب کی جانب سے لگائی گئی گزشتہ پابندیاں اسی طرح نافذ عمل رہیں گی۔

تازہ ترین