• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطیع اللہ جان اغواء کیس، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع، تحقیقات کیلئے پی ایف یو جے کی کمیٹی قائم

مطیع اللہ جان اغواء کیس، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع


اسلام آباد(نمائندہ جنگ))عدالت عظمیٰ آج مطیع اللہ جان کے اغواء سے متعلق از خود نوٹس کیس اورانکے خلاف توہین عدالت کے از خود نوٹس مقدمہ کی سماعت کرے گی۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ کیس کی سماعت کرے گا دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ،جس میں بیان کیا گیا ہے کہ اغواء کی ایف آئی آر میں انسداددہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7بھی شامل کردی گئی ہے، ڈی آئی جی (آپریشن )کی سربراہی میں اس وقوعہ کی تحقیقات کے لئے خصوصی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اورتحقیقات جاری ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج،موبائل سی ڈی آرزاور جیو فنسنگ کے لئے متعلقہ اداروں کو درخواستیں بھجوا دی گئی ہیں ، مبینہ ملزم ذرک خان کی شناخت کیلئے نادرا حکام کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی ادارے کی جانب سے جواب وصول نہیں ہوا، مطیع اللہ جان کے واپس ملنے کے مقام سے شواہد(کپڑے اور سلوشن ٹیپ) اکٹھے کرکے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لاہور تجزیہ اور ماہرانہ رائے کے لئے بھجوا دیئے ،دوسری جانب پی ایف یو جے نے مطیع اللہ جان کے اغوا کے واقعے کی تحقیقات کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور کیس کی نگرانی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ پولیس تفتیش میں پیشرفت کی مانیٹرنگ کی جائےگی۔ یونین نے آرٹیکل 19 کی تشریح کی حد تک مطیع اللہ جان توہین عدالت کیس میں فریق بننے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

تازہ ترین