• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصلاحات پر سینئر حکام کی وزیراعظم سے ملاقات نہیں ہوئی، ایف بی آر کی وضاحت

اسلام آباد(نمائدہ جنگ) فیڈرل بورڈ آف ریوینیو ( ایف بی آر)نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اخبارات میں شائع ہونے والی ایف بی آر کے افسران کی وزیر اعظم سے ملاقات کے بارے میں شائع ہونے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں اور اس سلسلے میں دی نیوز میں شائع ہونے والی خبر میں بھی کوئی صداقت نہیں،ایف بی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ در اصل ایف بی آر کے افسران کی مشاورتی ملاقات وزیر اعظم آفس کے افسران سے ہوئی تھی جو کہ معمول کا حصہ ہے ، تاہم ایف بی آر نے افسران کی بارے میں دی نیوز میں شائع ہونے والی اصلاحات کے بارے میں خبر کی تردید نہیں کی، دوسری طرف دی نیوز کے رپورٹر مہتاب حیدر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خبر پر قائم ہیں۔

تازہ ترین