• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کے 144اے ڈیز کی سینیارٹی لسٹ مرتب

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے نے ادارے میں موجود 144اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی لسٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ عصمت اللہ جونیجو کے مراسلے نمبر G-20 (S)Admin-Iمیں وزارت داخلہ کے سیکشن آفیسر محمد اویس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کی خواہش پر ایف آئی اے میں موجود 144اسسٹنٹ ڈائریکٹر جوکہ ادارے ہی کے ملازم ہیں اور وہ جو دوسرے اداروں سے آکر ضم ہوگئے ان کی فہرست تیار کرکے روانہ کی جارہی ہے۔ وزارت داخلہ نے جس اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید اقبال رحمانی کا ذکر کیا ہے، وہ سینیارٹی لسٹ پر 55ویں نمبر پر ہیں، اس کے ضم ہونے اور سینیارٹی لینے پر ایف آئی اے افسران نے پٹیشن دائر کی ہوئی ہے۔ اس کی سینیارٹی اس کے تقرر کے دن سے یعنی 2011ء سے نچلے درجے کے پے اسکیل سے کی جائے گی، جب وہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کسٹم سے ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر آکر ایجنسی میں ضم ہوگیا۔ وزارت داخلہ سے درخواست ہے کہ وہ خود اس کی سینیارٹی فکس کرے مگر یہ بات واضح ہے کہ اس کے خلاف جو کورٹ کیس ہے، اس کا فیصلہ جب تک نہ آجائے۔

تازہ ترین