• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ سندھ کا سینڈیکٹ اجلاس، پہلے سمسٹر کے آن لائن امتحانات منظوری

جامشورو (جنگ نیوز) جامعہ سندھ میں پہلے سمسٹر کے آن لائن امتحانات کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ نئے تعلیمی سال کیلئے پری انٹری ٹیسٹ نہیں ہوگا ، میٹرک اور انٹر کے مارکس پرمیرٹ ترتیب دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ سندھ جامشورو کے سینڈیکیٹ کا خصوصی آن لائن اجلاس وائس چانسلراور سینڈیکیٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی زیر صدارت منعقد ہوا۔انتہائی خوشگوار ماحول میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اجلاس میں اکیڈمک کونسل کے 14مئی کومنعقد ہونے والے خصوصی آن لائن اجلاس اور 24جولائی کو منعقد ہونے والے 41ویں آن لائن اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے طلباء کا قیمتی تعلیمی سال بچانے کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرنے، اورل اور پریزنٹیشن طریقہ کار کے تحت پہلے سیمسٹر کے آن لائن امتحانات لینے اور کووڈ 19کی صورتحال بہتر نہ ہونے اور یونیورسٹی نہ کھلنے کی صورت میں تعلیمی سال 2021ء میں داخلے کیلئے پری انٹری ٹیسٹ نہ لینے اور میٹرک اور انٹر کی مارکس پر میرٹ بنانے کی، کی گئی سفارشات کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔ آن لائن اجلاس میں شامل تمام ممبران کی جانب سے کووڈ 19کی صورتحال میں آن لائن کلاسز سمیت طلباء کے تعلیمی مستقبل کی بہتری کے لیے کیے گئے بہترین فیصلوں کو سراہتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت اور ان کی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی گئی اور مبارکباد دی گئی۔

تازہ ترین