• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین افراد کی خودکشیاں، 3 قتل ہوگئے، خواجہ سرا کی لاش برآمد

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں 9افراد جان کی بازی ہار گئے۔تھانہ گولڑہ کی حدود میں 30سالہ خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا۔ محمد عمر المعروف بنیش خواجہ سرا کو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے ساتھ قتل کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ مقتول کمرے میں اکیلا رہائش پذیر تھا پولیس کو اطلاع ملی کہ کمرے میں لاش پڑی ہے۔ دریں اثناءضعیف العمر شخص کو زہر آلود اشیاء کھلا کر قتل کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ابرار خان نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ میرے والد محمد اقبال کو مریم ، خرم و دیگر نے زہر آلود اشیاء کھلا کر قتل کیا۔ راولپنڈی پولیس کے دو کانسٹیبل بدھ کوخالق حقیقی سے جاملے۔ خرم ایوب راول روڈ پر ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوئے اور ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔ کانسٹیبل عبدالغفار جوہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے وفات پا گئے۔تھانہ ویسٹریج کے علاقہ کچاسٹاپ کے قریب غریب محنت کش 24سالہ سیدنور نے گلے میں پھنداڈال کرخودکشی کرلی۔تھانہ روات کے علاقہ ڈھوک بابا نور بگاشیخاں کے20سالہ گل شیراحمد نے والدکی ڈانٹ ڈپٹ سے دل برداشتہ ہوکر خود کو فائر مار کرزندگی کا خاتمہ کر لیا۔تھانہ سول لائن کے علاقہ گلستان کالونی میں 16سالہ محمدزمان نے خودکوفائرمارکرخودکشی کرلی ۔ادھرتھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں45سالہ محمدریاض کمرے میں مردہ پایاگیا۔ایس ایچ اونیوٹاؤن کے مطابق وہ دل کامریض تھابظاہراس کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے۔تھانہ مری کوشاہ نوراللہ نے بتایا کہ میرے بھتیجے حکیم اللہ کو قتل کر دیا گیا۔
تازہ ترین