• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن کی3افسروں کے خلاف کارروائی کی سفارش

لاہور(خبر نگار) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے3 افسروں کے جعلی یونیورسٹی اور غیر قانونی پروگرامز منظورکرانے کی کوشش پران خلاف کاروائی کی سفارش کردی ۔ پی ایچ ای سی ایکریڈیشن سیل نے قواعد وضوابط پر پورا نہ اُترنے والی یونیورسٹی کی منظوری کی سفارش کی، لیز پر موجود خالی زمین کو ہی یونیورسٹی بتاکر منظور کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ سابق ڈی جی ایکریڈیشن ضیاء بتول کیخلاف قانونی کارروائی،ڈاکٹرشہباز شمسی اور محمد وقاص کیخلاف پیڈا ایکٹ کی سفارش کی گئی جبکہ پی ایچ ای سی کے متعلقہ افسران کے کیسز نیب کو بھجوانے کی بھی سفارش کی گئی ہے ۔
تازہ ترین