• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیرنئے نقشوں یا ریلیوں سے نہیں جہاد سے آزاد ہوگا،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ( این این آئی) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستارشاہ چشتی نے کہاہے کہ کشمیرنئے نقشوں یاریلیوں سے نہیں عملی جھاد سے آزاد ہوگا۔افغانستان میں ملامحمدعمر مجاہد ملااخترمحمدعثمانی شہید ملا اخترمحمد منصور مولوی ہبیت اللہ اخونذدہ ملابرادر ملاداداللہ شہید ودیگرکی قیادت میں مجاہدین اسلام نے افغانستان میں امریکہ وعالمی دنیاء کو بھاگنے پرمجبورکردیاتوایک منظم فوج طاقتورفوج رکھنے اورجذبہ جھاد سے سرشار عوام وقوم ان شاء ا للہ بھارت کوسالوں میں نہیں مہینوں میں نہ صرف کشمیربلکہ دلی فتح کر کے جھنڈے گاڑ دینگے۔ باتوں کی زبان نہ سمجھنے والے ظالم مودی سرکارکولاتوں کی زبان سے سمجھاناہوگا ۔ بھارت میں شہریت کے ترمیمی بل سے مسلمانوں کودیوار سے لگایاجارہا ہے، مذہبی آزادی سلب ہونے سے عالمی قوانین کوروندا جارہا ہے۔مودی سرکار کی سفاکیت ظلم اور جبرکے فیصلوں نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر مذاہب والوں کومذہب تبدیل کرنے پرمجبو کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پولیس کے ہاتھوں نہتے مسلمان اور مظلوم طالب علم خواتین بچوں کو روزانہ تشدد کا نشانہ بنایاجا رہا ہے ۔ بھارتی آئین اور قوانین میں مسلمان اور دیگر اقلیتوں کو جوحقوق حاصل ہیں وہ انہیں نہیں دئیے جا رہے ۔
تازہ ترین