ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی ضلعی صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی قیادت میں پارٹی کی ضلعی تنظیم نے کشمیر کے لوگوں کے استحصال کے حوالے سے اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں تقریب و ریلی کا انعقاد کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد وڑائچ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ، کشمیر کا مقدمہ جو موجودہ گورنمنٹ نے لڑا ہے تو اس کا نتیجہ یہ ہے کہ پوری دنیا کی توجہ کشمیر کی طرف مبذول ہوچکی ہے۔