• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ٹیسٹ کا آغاز اچھے انداز میں کیا ہے، سرفراز نواز

سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کا آغاز اچھے انداز میں کیا، مشکل کنڈیشن اور بہترین بولرز کے سامنے بابر اعظم اور شان مسعود کی بیٹنگ لاجواب رہی ہے۔

سرفراز نواز نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کپتان اظہر علی نے دو اسپنرز کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کہ بہترین بیٹسمین ہیں۔

سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ مانچسٹر میں کوئی بھی ٹیم ان کنڈیشن میں پہلے بولنگ کو ترجیح دیتی لیکن کپتان اظہر علی نے دو اسپنرز لینے کے بعد پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی تاکہ چوتھی اننگز میں انگلش ٹیم کو مشکل میں ڈال سکیں۔

انہوں نے کہا کہ مانچسٹر میں پہلے روز بارش تھی، لیکن اب مزید دو تین روز بارش نہیں ہے ۔

تازہ ترین