• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھوک سے بے حال بگلے خاتون کے ہاتھ سے فرائز لے اُڑے

بھوک سے بے حال بگلے خاتون کے ہاتھ سے فرائز لے اُڑے


یوں تو آپ نے چوروں کو چھینا جھپٹی کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن یہاں تو جانور بھی دن دہاڑے چھینا جھپٹی کرنے لگے ہیں، یقین نہیں تو یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں جس میں بگلے خاتون کے ہاتھ سے فرائز لے اُڑے۔

یہ واقعہ برطانیہ کے شہر Brighton میں پیش آیا جب ایک خاتون سمندر پر اپنی فیملی کے ساتھ سیر کے لیے آئی ہوئی تھی اور ایک اسٹال سے فرائز خرید کر لے جا رہی تھی کہ تاک لگائے بگلوں کے جھنڈ نے موقع سے فائدہ اُٹھایا اور خاتون کے ہاتھ میں پکڑے فرائز پر جھپٹ پڑے اور چند سیکنڈز میں فرائز چھین کر فرار ہوگئے۔

اس اچانک حملے پر خاتون ہکا بکا رہ گئی اور بے حد خوفزدہ بھی ہوگئی جبکہ وہاں موجود افراد سمیت یہ ویڈیو جس نے دیکھی خوب محظوظ ہوا۔

تازہ ترین