• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی


ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی۔ ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 800 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 29 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ دس گرام سونے کی قدر 685 روپے اضافے سے 1 لاکھ 11 ہزار 25 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 9 ڈالر اضافے سے 2050 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 9 پیسے کم ہوئی ہے۔ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 168 روپے 13پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوکر 168 روپے 60 پیسے ہے۔

تازہ ترین