• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی سے انسانیت سوز سلوک، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

لڑکی سے انسانیت سوز سلوک، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں لڑکی سے انسانیت سوز سلوک واقعے کا نوٹس لے لیا۔ آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے، ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں 4 نوجوانوں نے راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کر کے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی۔ پولیس نے دو نام زد ملزمان کے ساتھی عامر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ کیس میں دو ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں۔

تازہ ترین