• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا ایکشن، آپریشن سست ہونے پر تین افسران عہدے سے فارغ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا ایکشن ،شہر کے چھ مختلف علاقوں میں جمعرات ایک ساتھ انہدامئ کارروائی کا آغاز،آپریشن کے سست ہونے پر تین افسران کو عہدے سے ہٹا دیا ڈی جی ایس بی سی آشکار داور نے لیاقت آباد ، گلبرگ ٹاون اور صدر ٹاون جاری غیر قانونی تعمیرات کے انہدامی آپریشن کا دورہ کیا انہوں نے چھ منزلہ غیر قانونی تعمیرات کو مکمل مسمار کرنے کا حکم دیا ترجمان ایس بی سی اے کے مطابق شہر کی چھ مقامات پر مجموعی طور پر دس کروڑ سے زائد مالیت کئ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیاآپریشن کے دوران مزاحمت پر دو افراد کو علاقہ پولیس کے بھی حوالے کیا گیا ہےآپریشن میں تیزی لانے کے لئیے پہلی بار پرائیوٹ مزدرورں کو بھی دیہاڑی پر طلب کیا گیاہے۔

تازہ ترین