• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی کو برہنہ کرکے ویڈیوسوشل میڈیاپرچلانیوالا ملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) لڑکی کو برہنہ کرکےاس کی ویڈیوبناکر سوشل میڈیاپرچلانے والے ملزم عامرقریشی کو گرفتار کرلیاگیا۔ 14 جولائی کو واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے پر سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او وارث خان کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ بعدازاںویڈیو میں نظر آنے والی نامعلوم مظلوم لڑکی کو تلاش کر کے 22 جولائی کو عدالت میں اس کا بیان ریکارڈ کروایا گیا۔ملزمان ارسلان اور محسن گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گئے۔ملز موں نے عدالت سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے ۔پولیس نے جمعرات کی رات مرکزی ملزم عامرقریشی کوگرفتار کرلیا جسے عدالت میں پیش کیاجائے گا۔
تازہ ترین