آپ آف لائن ہیں
جمعرات14؍ جمادی الثانی 1442ھ28؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سول سروس کی پہلی خاتون آفیسر نے لاہور اسٹیشن مینجر کا چارج سنبھال لیا

سول سروس کی پہلی خاتون آفیسر نے لاہور اسٹیشن مینجر کا چارج سنبھال لیا


پاکستان ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی سول سروس سے تعلق رکھنے والی خاتون آفیسر سیدہ مرضیا زہرہ نے لاہور اسٹیشن کے اسٹیشن مینجر کا چارج سنبھال لیا۔

پاکستان ریلوے کی تاریخ کی پہلی خاتون اسٹیشن مینجر سیدہ مرضیا زہرہ کا کہنا ہے کہ وہ محنت، دیانتداری اور لگن سے اپنے فرائض انجام دیں گی۔

ریلوے حکام نے کینٹ اسٹیشن لاہور کے اسٹیشن ماسٹر یونس بھٹی سے اسٹیشن مینجر لاہور کا اضافی چارج واپس لیکر اے ٹی او لاہور سیدہ مرضیا زہرہ کو دیا۔

دوسری جانب اسٹیشن ماسٹروں کی یونین سمپارس نے اسٹیشن مینجر کی آسامی پر سی ایس پی آفیسر کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید