• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وطن کیلئے میجر طفیل شہید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وطن کے لیے میجرطفیل محمد شہید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےمیجرطفیل محمد شہید کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میجرطفیل محمد شہید نے پرچم کو سر بلند رکھنے کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ میجرطفیل محمد شہیدنے بہادری اور جرأت کی اعلیٰ مثال قائم کی، پوری قوم کو اُن پر فخر ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وطن کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ س

تازہ ترین