ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ریکار ڈ ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایسن کے مطابق دس گرام سونے کی قدر 2144 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 13 ہزار 169 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 4 ڈالر اضافے سے 2054 ڈالر فی اونس ہے۔