• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور : نیب نے پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر سمیت 3 اراکین اسمبلی کو طلب کرلیا


قومی احتساب بیورو (نیب) کے لاہور ریجن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی  آئی) کے صوبائی وزیر سمیت 3 اراکین اسمبلی کو طلب کرلیا۔

ان ارکان کو نیب کے تفتیشی افسران کے روبرو پیش ہوکر اپنی صفائی دینے کے لئے بلایا گیا ہے۔ کال اپ نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

نیب کی جانب سے طلب کیے جانے والوں میں وزیر محنت انصر مجید خان شامل ہیں، انصر مجید خان کو 19 اگست کو دوپہر تین بجے طلب کیا گیا ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ انصر مجید خان پر پوسٹنگ ٹرانسفر میں کرپشن کا الزام ہے۔

جبکہ نیب نے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینہ کو بھی طلب کیا ہے۔

غضنفر عباس چھینہ کو 17 اگست 11 بجے طلب کیا گیاہے، جبکہ غضنفر عباس چھینہ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔

نیب کی جانب سے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ملک کرامت کھوکھر کو 13 اگست کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے، انہیں بھی آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے میں طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین