• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بری کی دو بہنوں اورایک نوجوان کو 33سال کی مجموعی قید

بری (خورشید حمید) بری کی دو بہنوں اورایک نوجوان کو منشیات سپلائی کے جرم میں مجموعی طور پر 33 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ 42 سالہ شازیہ ڈین اور 41 سالہ عابیہ ڈین جو ایمازون پر خوبصورتی میں اضافہ کرنے والی اشیاءکی تجارت کرتی تھیں، وہ اپنی اس تجارت کے پردے میں اومر سٹریٹ میں منشیات سپلائی کرکے بہت زیادہ منی لانڈرنگ کر رہی تھیں ۔ ملزمان ساؤتھ یارکشائر میں ہیروئن ’ کوکین اور دیگر منشیات کی فارمنگ بھی کر رہی تھیں ۔پولیس نے جب چھاپہ مار کر ڈنکاسٹر میں ایک بڑے منشیات کےا سمگلر پیٹر ورآفٹر کو گرفتار کیا تو ملزمان نے نہایت ہوشیاری سے اپنا کاروبار اس کی 31سالہ بیٹی نیٹلی ورآفٹر کے گھر منتقل کر دیا ، تاہم جب مانچسٹر کے علاقے چیتھم ہل میں ان کی سپلائی کے ایک کوریئر کو پکڑاگیاتو ساری کہانی طشت ازبام ہو گئی ،فوری طور پر دس ہزار پونڈ کیش ،موبائل فون اور دیگر اشیاءکو پولیس نے قبضے میں لے لیا جس سے ڈنکاسٹر میں پیٹر ورآفٹر کی گرفتاری ممکن ہو سکی اور اس کے قبضے سے ایک گن ،مزید کیش ، موبائل فون اور منشیات کی بہت بڑی مقدار پکڑی گئی۔ پولیس کے انڈر کور افسران نے دیکھا کہ شازیہ ڈین اور نیٹلی ورآفٹر ڈنکاسٹر جیل کے باہر کیش پھینک رہی ہیں۔ اس کا بیٹا حسن بھی اس کاروبار کا حصہ تھا جسے بہت سے بیگ ایک بہت بڑے ہولڈل میں ڈالتے دیکھا گیا،یہ ہولڈل ایک بڑے کوریئر کے ساتھ لگایا گیا، پولیس نے اس کوریئر کا پیچھا کیا او ر نٹس فورڈ کے قریب ایک سڑک پر اس کوریئر کو روکا تو اس میں ایک لاکھ ستر ہزار پونڈ برآمد ہوئے ،اسی طرح کا ایک چھاپہ ڈین خاندان کی تحویل میں چھیاسٹھ ہزار پونڈ کیش ، چرس ، ترازو اور پیکنگ کا سامان برآمد ہوا۔آشٹن اولڈ روڈ میں ایک گیراج پر چھاپہ مار کر پولیس نے ایک اور ڈیلر لی ڈیوس کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے ہیروئن، ترازو اور منشیات کے استعمال کی دیگر چیزیں برآمد ہوئیں جن کی مالیت تین ملین پونڈ تھی۔ یہ سامان ایک وین سے برآمد ہوا جس کے فوری بعد پولیس نے ڈین فیملی کے گھر دی ڈرائیو بری اور عابیہ ڈین کے گھر وڈمین ڈرائیو میں چھاپے مارے اور ساٹھ ہزار مالیت کی رولیکس کی قیمتی گھڑیاں، سونے کی انگوٹھیاں اورپچاس ہزار پونڈ کی مرسیڈیز گاڑی کو قبضے میں لے لیا، مقدمے کو کراؤن کورٹ میں پیش کیا گیا تو شازیہ ڈین نے کوکین، چرس ،ہیروئن اور ایم ڈی ایم اے سپلائی کرنے نیز منی لانڈرنگ کرنے کے جرائم پر گلٹی پلیڈ کیا اوراسے سزا سنائی گئی۔ حسن ڈین نے چرس کی سپلائی اور منی لانڈرنگ کرنے کا جرم قبول کر لیا اور اسے بھی کوکین، ہیروئن اورایم ڈی ایم اے کے جرائم میں سزا ہوئی ۔پول فیلیڈ ہال روڈ پریسٹوچ کے 37 سالہ ڈیوس نے بھی جرم کا اعتراف کر لیا اور اسے بھی سزا سنائی گئی ۔گریٹر مانچسٹر پولیس کے سنجیدہ اور منظم جرائم کے شعبہ کے ڈپٹی انسپکٹر لی گرفن نے کہا ہے کہ اس کیس میں یارکشائر اور گریٹر مانچسٹر کی پولیس فورسز کے افسران نے سخت محنت کی جس کے باعث منشیات سپلائی کرنے والے ایک منظم گروہ کو پکڑا گیا اور انہیں سزا ہوئی ۔یہ گروہ گلیوں میں منشیات سپلائی کر رہا تھا جس کی پولیس نے بیخ کنی کی اور آج ملزمان کو سزائیں بھی ہو گئیں ۔

تازہ ترین