آپ آف لائن ہیں
اتوار2؍صفر المظفّر 1442ھ 20؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ہوم سیریز صرف ملک میں، ورنہ نہیں کھیلیں گے، احسان مانی

ہوم سیریز صرف ملک میں، ورنہ نہیں کھیلیں گے، احسان مانی 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان اب ایک محفوظ ملک ہے اور یہاں کا دورہ کرنے والی ٹیموں کو سربراہ مملکت جتنی سیکیورٹی دیتے ہیں، سال 2022 میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں لگتا،برطانوی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اب اپنی کوئی بھی ہوم سیریز نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلے گا۔احسان مانی نے کہا کہ ہماری ہوم سیریز اب کبھی نیوٹرل مقام پر نہیں ہو گی، اپنے ہوم میچز پاکستان میں کھیلیں گے یا نہیں کھیلیں گے، ایم سی سی کی ٹیم نے یہاں گالف کھیلی، تاریخی مقامات اور ریسٹورنٹس بھی گئے۔انہوں نے کہا کہ جب 2 سال بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی تو حالات اور بھی بہتر ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کوشیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے، مجھے دورہ نہ کرنے کا کوئی جواز دکھائی نہیں دیتا۔

اسپورٹس سے مزید