آپ آف لائن ہیں
اتوار2؍صفر المظفّر 1442ھ 20؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی سی بی کی شعیب ملک کو 15 اگست تک انگلینڈ بھیجنے کی تیاریاں

کراچی (جنگ نیوز) پی سی بی سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک کو انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ساؤتھمپٹن بھیجنے کی تیاریاں کرنے لگا۔ واضح رہے کہ شعیب ملک نے دورہ انگلینڈ جانے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے چند ہفتوں کی چھٹیاں دی جائیں بورڈ نے اس درخواست کو قبول کر لیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق روانگی سے قبل ان کے دو کورونا ٹیسٹ ہوں گے، دو ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں 15 اگست کو انگلینڈ بھیج دیا جائے گا۔ دریں اثنا اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم 8 اگست کو مانچسٹر روانہ ہوں گے۔ وہ گزشتہ ہفتے اپنے والد کے انتقال پر لاہور آئے تھے۔

اسپورٹس سے مزید