• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاغوتی طاقتیں مسلمانوں کو بند گلی کی طرف دھکیل رہی ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

کراچی (اسٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کشمیر، فلسطین، یمن سمیت دنیا بھر کے مسلمان نرغے میں ہیں،طاغوتی طاقتیں مسلمانوں کو بند گلی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔اسلام کو دہشت گردی سے نتھی کر کے مسلمانوں کودنیا بھر میں تنہا کرنے کی سازش کو تیزی سے پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ یہود ونصاری کے پے رول پر موجود مسلم حکمران اور مذہبی تنظیمیں شدت پسندانہ نظریات ابھار کر دین اسلام کے حقیقی تشخص کو داغدار کرنے میں پیش پیش ہیں۔ایسی صورتحال میں ان عرب ممالک کو اپنا کردار اد کرنا چاہئیے تھا جن کی امت مسلمہ میں ساکھ قدرے بہتر ہے۔ اس طرح دفاعی پوزیشن اختیار کرتے ہوئے اسلام کی حقیقی شناخت کو بحال رکھنے کا فریضہ بھی ادا ہو جاتا۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کے قتل عام پر مسلم ممالک کی خاموشی لاتعداد سوالات پیدا کر رہی ہے۔او آئی سی میں موجود عرب ممالک کو اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے اپنے اہداف کا ازسر نو تعین کرنا ہو گا۔

تازہ ترین