• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس اہلکاروں کی ’’غلط فہمی‘‘، فائرنگ سے شہری جاں بحق

کراچی پولیس اہلکاروں کی غلط فہمی، فائرنگ سے شہری جاں بحق


کراچی (نیوز ڈیسک اسٹاف رپورٹر) آئی آئی چند ریگر روڈ پر پولیس نے غلط فہمی میں ڈاکو سمجھ کر موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کردی، جسکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ 

واقعے کا حکام نے نوٹس لے لیا جبکہ واقعے میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ میٹھادر پولیس کے مطابق ٹیکنو سٹی کے قریب اہلکاروں کی فائرنگ سے 48 سالہ محمد اسلم جاں بحق جبکہ 26 سالہ وقار محمد زخمی ہوگیا۔

 زخمی شخص کے دوست نعمان نے بتایا کہ وہ دونوں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جارہے تھے کہ انہیں فون کال موصول ہوئی۔ 

نعمان کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی میں نے موبائل نکالا پولیس موبائل کے ساتھ کھڑے اہلکار نے فائر کردیا جسکے نتیجے میں میرا دوست زخمی ہوگیا۔

تازہ ترین