• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جام کمال، چیئرمین پیمرا کی ملاقات، بلوچستان میں FM ریڈیو کے قیام پر اتفاق

بلوچستان میں FM ریڈیو کے قیام پر اتفاق 


کوئٹہ ( جنگ نیوز،این این آئی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم نے ملاقات کی جس میں الیکٹرانک میڈیا اور ایف ایم ریڈیو کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلیٰ نے کہاکہ بلوچستان میں ترقیاتی عمل تیز رفتاری سے جاری ہے قومی میڈیا پر اجاگر کرنے کی ضروت ہے،قومی میڈیا پر کوریج میں بلوچستان کا حصہ بہت کم ہے ،میڈیا پر صوبہ کو زیادہ وقت ملنا چاہئے،بلوچستان میں امن قائم ہوچکا ہے سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات اور بھرپور مواقع ہیں،بلوچستان کے وسائل کو دنیا کیلئے کھول دیا گیا ہے انہیں میڈیا کے ذریعے اجاگر کر کے بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں،چیئر مین پیمرا نے کہاکہ بلوچستان کو قومی الیکٹرانک میڈیا میں مناسب وقت کی فراہمی کیلئے نیوز چینل کو راغب کیا جائیگا،ملاقات میں اتفاق کیا گیاکہ صوبے میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی سطح پر ایف ایم ریڈیو سٹیشن قائم کی جائینگے،وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ڈویژنل افسران ایف ایم ریڈیو کے ذریعے حکومتی سرگرمیوں، موقف اور پالیسیوں کو اجاگر کرینگے،چیئر مین پیمرا نے کہاکہ پیمرا ایکٹ کے تحت بلوچستان میں کونسل آف کمپلینٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

تازہ ترین