• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تینوں سرکاری ہسپتالوں کو کورونا کی بجائے دیگر امراض کیلئے کھولنے کا فیصلہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)کرونا کیسسز میں کمی کے بعد راولپنڈی کے تینوں سرکاری ہسپتالوں کو کورونا کی بجائے دیگر امراض کیلئےمخصوص اور اوپن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کو کورونا کیلئے بدستور آپریشنل رکھا جائے گا۔ڈویژن بھر کیلئے آر آئی یو کو کافی قرار دیا جارہا ہےجہاں عوام کیلئے ہیلپ لائن کے ساتھ ساتھ کونسلنگ سیکشن قائم کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ چار جولائی کو مویشی منڈی بھاٹہ چوک سے لئے گئے سیمپلز میں سے تین پازیٹیو آئے ہیں جن میں پشاور کا ایک بیوپاری بھی شامل ہے۔منڈی سے215سیمپل لئے گئے تھے۔تین پازیٹیو میں ایک ٹیکسلا اور ایک راول ٹائون سے تعلق رکھتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ اعدادوشمار میں بہتری کے باوجود کورونا کےپھیلائو کے خدشات ہیں۔
تازہ ترین