• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں کا دودھ بچے کیلئے مکمل غذا ، کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر رائے اصغر

راولپنڈی(خصوصی نمائندہ)راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ماں کے دودھ کی افادیت کے عالمی ہفتہ کے سلسلے میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر رائے اصغر نے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کے لیے قدرتی مکمل اور بہترین غذا ہے،جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ چھ ماہ تک بچے کو صرف اور صرف ماں کا دودھ پلانا ضروری ہے ۔گھٹی، شہد اور گلوکوز خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماں کے دودھ سے بچہ بہت سی بیماریوں خاص طور پر نمونیہ اور ڈائریا سے محفوظ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماں کے دودھ کو پروموٹ کر کے اور وقت پر حفاظتی ٹیکے لگا کر لاکھوں جانیں بچا سکتے ہیں ۔
تازہ ترین