آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لڑکی بے لباس کر کے نازیبا حرکات کرنے کےمرکزی ملزم کی ضمانت

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی سید فیضان رسول نے تھانہ وارث خان کے علاقے سید پوری گیٹ پرجواں سال لڑکی کو بے لباس کر کے نازیبا حرکات کرنے کے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم کی ضمانت منظور کر لی جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عبدالقیوم بھٹہ نے 2ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں 11اگست تک توسیع کر دی ۔ مقدمہ میں نامزد عامر قریشی کو پولیس نے جمعرات کے روز گرفتار کیا تھا جسے جمعہ کے روز سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی سید فیضان رسول کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر عدالت نے ملزم کو14یوم کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا لیکن ملزم کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر دلائل سننے کے بعد 50ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر تے ہوئے سماعت 21 اگست تک ملتوی کر دی ، دوسری جانب اسی مقدمہ میں نامزد2ملزمان ارسلان اور محسن نے عدالت سے پہلے ہی ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی تھی گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عبدالقیوم بھٹہ نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 11اگست تک توسیع کر دی ۔

اسلام آباد سے مزید