• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکارہ آمنہ شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویر نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے ۔

پاکستان کی خوبصورت ورسٹائل اداکارہ آمنہ شیخ نے فوٹو ، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ا یک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے ، تصویر میں تین ہاتھ ہیں جن میں سے ایک ہاتھ چھوٹا ہے جو بچی کا محسوس ہو رہا ہے ، بچی کے ہاتھ کی ہتھیلی پر دو انگوٹھیاں رکھی ہوئی ہیں ۔


آمنہ شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر کوئی کیپشن نہیں دیا گیا ہے اور نا ہی کوئی ایموجی استعمال کیا گیا ہے ۔

آمنہ شیخ کی اس تصویر پر مداحوں نے خود ہی اندازے لگا کر انہیں نئی زندگی کی شروعات کی مبارکباد دی ہے ، اُن کے مداحوں کی جانب سے ڈھیر ساری نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ انہیں شادی کی مبارکباد دی گئی ہے ۔

آمنہ شیخ کو اس تصویر پر مبارکباد دینے والوں میں پاکستان انڈسٹری کی کچھ معروف شخصیات بھی شامل ہیں جن میں موٹیویشنل اسپیکر منیبہ مزاری اور سنیتا مارشل شامل ہیں ۔

جہاں آمنہ شیخ کو نئے رشتے میں منسلک ہونے پر مبارکباد دی جا رہی ہے وہیں کچھ کمنٹس میں انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے ۔

واضح رہے کہ آمنہ شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر کسی قسم کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے ۔

تازہ ترین