• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی فون کال کا شکرگزار ہوں،سری لنکن وزیراعظم

سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاپاکسا نے وزیر اعظم پاکستان کا ٹیلی فون کال کرنے پر شکریہ ادا کردیا۔

سری لنکن وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی فون کال کا شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دوستانہ، باہمی تعلقات کی مضبوطی کیلئے اعلیٰ قیادت کے دوروں کامنتظر ہوں۔

سری لنکن وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی فون کال اور نیک خواہشات کا شکرگزار ہوں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن وزیر اعظم کو انتخابات میں ان کی جماعت کی کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔

عمران خان نے امید ظاہر کی تھی کہ مہندا راجاپکسا کے وزیر اعظم کی حیثیت سے نئی مدت کے دوران دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے متعلق حکومتی حکمت عملی سے سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسا کو آگاہ کیا تھا اور ساتھ ہی دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی تھی۔

تازہ ترین