• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14اگست کی آمد آمد ہے ۔ کوچہ و بازار میں سبز ہلالی پرچم جگہ جگہ سجے ہوئے نظر آ رہے ہیں اس14اگست کا تاریحی دن بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی بڑے جوش وخروش سے مناتے ہیں۔یہ دن ہماری قومی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس سال یوم آزادی کے موقع پر ہم اپنے ملک پاکستان سے حب الوطنی کا اظہار ایک خاص انداز میں کرسکتے ہیں۔

دوستو! پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہمیں نام دیاہمیں پہچان دی ہماری پہچان پاکستان ہے۔یہ ہمارا گھر ہے اس” گھر“ کوحاصل کرنے کے لئے ہمارے بڑوں نے بے شمار قربانیاں دیں ہیں۔ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح، مصور پاکستان علامہ اقبال ؒ ، شہید ملت لیاقت علی خان اور ان کے رفقاءکی بتائی ہوئی منزل کی طرف گامزن ہونا ہے۔نسل نو کو چاہئے کہ اپنے پیارے وطن کا نام روشن کرنے اور پاک وطن کی ترقی اورخوشحالی کے لئے خوب تعلیم حاصل کریں۔ آپ سب کو یومِ آزادی مبارک ہو۔

آپ کی آپی

تازہ ترین