• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسک ،دستانے، سماجی فاصلہ ،ریسٹورنٹس کھولنے کےایس او پیز جاری

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)ریسٹورنٹس کھولنے کیلئے حکومتی ایس او پیز جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ ایر یا میں کھانے کی میزوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ ہونا ضروری ہو گا،انتظامیہ اور ورکرز کیلئے ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی قرار دیا گیا،کسٹمرز کی ریسٹورنٹس آمد پر ٹمپریچراسکیننگ لازمی قراردیاگیا،شہریوں کو بھی بغیر ماسک کے ریسٹورنٹس میں داخل نہ ہونے دیا جائےگا ،ہر کھانے کی ٹیبل پر ریسٹورنٹ انتظامیہ پر سینٹائزر رکھنا لازمی ہو گا،ریسٹورنٹ میں بوفے ایریاز میں جانے کی اجازت نہ دی جائے گی، ویٹرز کسمٹر کو بوفے ایریاز سے خود کھانا تقسیم کرسکیں گے۔
تازہ ترین