• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجدوزیر خان میں ریکارڈنگ اداکارہ،صبا قمراورگلوکاربلال سعید کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست وزیراعلیٰ پنجاب نےبھی نوٹس لےلیا

لاہور(نمائندہ جنگ)مسجد وزیر خان میں وڈیو ریکارڈنگ کے معاملے پر شہری نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔

پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن کے رہائشی شہری حسن علی نے درخواست تھانہ اقبال ٹاؤن میں جمع کرائی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صبا قمر اور بلال سعید کی طرف مسجد نے مسجد کا تقدس مجروح کیا. مذہبی جذبات مجروح کرنے پر اداکار اور اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کریں.چند روز قبل صبا قمر نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر وڈیو شیئر کی تھی جس پر شہریوں اور مذہبی حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کی گئی۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے کے درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی.دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسجد وزیر خان میں مبینہ طور پر گانے کی عکس بندی کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر اوقاف اور سیکرٹری اوقاف سے رپورٹ طلب کر لی۔

تازہ ترین