• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے پریم یونین کا مطالبات کے حق میں ٹرین مارچ

پشاور(وقائع نگار)ریلوے پریم یونین نے تنخواہوں میں اضافے اور ملازمین کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر مطالبات کیلئے کینٹ ریلوے سٹیشن پشاور سے ٹرین مارچ کا آغازکر دیا اور گزشتہ روز ریلوے سٹیشن میں احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے پشاور سے راولپنڈی تک مارچ کیا جس کی قیادت یونین کے ڈویژنل صدر مہرعلی ہوتی کر رہے تھے ۔ مظاہرین نے کہا کہ وہ کئی بار وفاقی وزیر ریلوے کو کہہ چکے ہیں کہ ریلوے میں ٹی ایل اور پی ایم پیکیج کے ملازمین کو مستقل کیا جائے انہوں نے یقین دہانی کرائی تاہم وفاقی وزیر کا وعدہ اور دعویٰ تاحال پورا نہ ہو سکا ریلوے انتظامیہ کو پریم یونین کے مرکزی صدر حافظ سلمان بٹ نے چاٹرڈآف ڈیمانڈ بھی پیش کیا لیکن انتظامیہ نے اس پربھی چپ سادھ لی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یونین کا چارٹر آف ڈیمانڈ منظورکرکے ریلوے کے تمام ملازمین کی اپ گریڈیشن کرکے تنخواہیں بڑھائی جائیں ۔ ریٹائرڈ ملازمین اور بیواؤں کے واجبات فوری ادا کئے جائیں اگر مطالبات منظور نہیں کئے گئے تو پھر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیاجائیگا ۔ مارچ سے ڈویژنل جنرل سیکرٹری انورعلی، مرکزی نائب صدر داؤدالرحمن اور مزدور رہنما ءملک اکرم کنڈی نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین