• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں تیز بارش، نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع


لاہور شہر پر ابر رحمت برسا اور ایسا برسا کہ جل تھل ہو گیا ،تیز بارش سے نشیبی علاقے اور سڑکوں پر پانی ہی پانی ہے ۔

بارش سے گرمی کی شدت میں کمی تو واقع ہوئی تاہم شہر کی کئی سڑکیں تالاب اور ندی نالے کا منظر پیش کرنے لگیں۔

مون سون پورے جوبن پر ہے ، لاہور کے مختلف علاقوں میں تیزبارش سے نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ، شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ۔

بارش سے ڈیوس روڈ،ایمپریس روڈ،کشمیر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ اسکے علاوہ فاطمہ جناح روڈ،مزنگ چونگی میں بھی پانی کھڑا ہوگیا ۔

ایم ڈی واسا زاہد عزیز کے مطابق لکشمی چوک میں 46 ، مغلپورہ میں 45،چوک نولکھا میں 36،تاجپورہ میں 33ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،واسا اہلکار شہر کی سڑکوں اور مختلف علاقوں میں نکاسی آب کیلئے مستعد ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں زیادہ بارش کی پیشن گوئی کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین