• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج


جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

لاہور میں ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ میں سینیئرصحافی اور جنگ ورکرز یونین کے رہنما شریک ہوئے۔ شرکاء نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

قصور میں بھی صحافیوں اور پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماؤں نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کیلئے ریلی نکالی۔

پشاور میں جنگ، جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے باہر احتجاج ہوا اور ریلی نکالی گئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت کا ظالمانہ جبر حق و سچ کی آواز کو نہیں دبا سکتا، میر شکیل الرحمٰن کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔

کوئٹہ میں ہونے والے احتجاج میں روزنامہ جنگ اور جیونیوز کے کارکنوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے میر شکیل الرحمٰن کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

سکھر میں سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

سینیئر صحافی لالہ اسد پٹھان، سلیم سہتو، ظہیر لودھی، امداد بزدار، جلال الدین بھیو، خالد ، جاوید جتوئی، سحرش کھوکھر سمیت دیگر علاقوں کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نواب شاہ میں چکرا بازار میں تاجروں و صحافیوں نے احتجاج کیا۔ تاجر رہنما صفر علی اعوان نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک صحافیوں کے ساتھ احتجاج جاری رکھیں گے۔

نارووال میں صحافیوں نے اجلاس منعقد کیا جس میں میر شکیل الرحمٰن کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کی گئی۔

تازہ ترین