اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گوادر کے قریب گہرے سمندر میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشتی سے 30 کلو چرس برآمد کرلی۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران اسمگلنگ گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات سمندر کے راستے خلیجی ممالک اسمگل کی جارہی تھی، ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہے۔