• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پی سی بی نے آئی سی سی کو بنگلادیش کے معاملے پر خط لکھ دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز نہ کھیلنے کے بنگلادیش کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے خط آئی سی سی کے بورڈ ممبرز کو بھی ارسال کر دیا، آئی سی سی نے معاملے پر آج بورڈ میٹنگ طلب کر لی۔ بورڈ میٹنگ میں بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بات ہوگی۔

آئی سی سی کے بنگلادیش کے میچز کا وینیو تبدیل کرنے کا امکان نہیں جبکہ پی سی بی نے بنگلادیش کے میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے ورلڈکپ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا۔ آئی سی سی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں بھی بنگلادیش بدستور اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید