• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کی اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد واپس لینڈنگ

ڈونلڈ ٹرمپ - فائل فوٹو
ڈونلڈ ٹرمپ - فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کو سوئٹزرلینڈ کے لیے اُڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی واپس لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ 

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کے طیارے ایئر فورس ون کو بجلی کے ایک چھوٹے مسئلے کے سبب واشنگٹن واپس لوٹنا پڑا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر کے طیارے کی واشنگٹن ڈی سی واپسی کا فیصلہ معمولی مسئلے کے باعث ہوا، صدر ایک اور طیارے میں اپنا سفر جاری رکھ رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر کے ساتھ سفر کرنے والے وائٹ ہاؤس کے ایک رپورٹر نے بتایا کہ طیارہ کے ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے فوراً بعد ایئر فورس ون کے پریس کیبن کی لائٹس کچھ لمحوں کے لیے بند ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ طیارے کے عملے کی جانب سے کوئی وضاحت فراہم نہیں کی گئی اور پھر طیارہ واپس لینڈ کرگیا۔

واضح رہے کہ اس وقت امریکی صدر کے لیے ایئر فورس ون کے طور پر خدمات انجام دینے والے دو طیارے تقریباً چار دہائیوں سے سروس میں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید