کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل نے اقوام متحدہ کی فلسطینی ایجنسی کے کمپاؤنڈ میں موجود عمارتوں کو مسمار کردیا ، کارروائی قابل مذمت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، یونائیٹڈ نیشنز ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ،اسرائیل نے مشرقی یروشلم میں اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کے کمپاؤنڈ کے اندر موجود عمارتوں کو مسمار کر دیا۔ ایجنسی نے اس کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔ اسرائیل نے اس کمپاؤنڈ کو گزشتہ برس اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔