کراچی(نیوزڈیسک)چین کے جنوب مغربی علاقے تبت میں ہونےوالا رقص دنیا بھر میں مشہور ہے جو کہ 7اگست کو روایتی انداز میں کیا جاتا ہے۔مرکم کائونٹی میں زیانزی رقص کہلانے والے اس رقص میں 7ٹائون سے تقریبا 3ہزار طلبہ اور افسران سمیت شہری شریک ہوئے۔
رمضان کھوسو قتل کیس میں نامزد 2 پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف کر دیئے گئے ہیں۔
حیدر آباد میں پتنگ بازی پر دفعہ 144 کے تحٹ 90 روز کیلیے پابندی عائد کی گئی ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذہن میں بنگلادیش، نیپال ہے، پاکستان میں ایسا کچھ نہیں ہوگا، ہم مسائل پر پی ٹی آئی سے ہمیشہ بات چیت کرنے کو تیار ہیں، بات چیت کوئی مخصوص شخصیت یا مخصوص کیسز سے متعلق نہیں ہوگی۔
وسیم اکرم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں شوگر کی شرح 33 فیصد ہو چکی ہے، حکیموں کے پاس جانا چھوڑ دیں اور اپنا شوگر لیول چیک کریں، ڈاکٹرز سے مشورہ کریں۔
ریٹرننگ افسر کے مطابق 11 میں سے9 امیدواروں نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے، پی پی 289 سے دسواں امیدوار بھی آج دستبردار ہوگیا۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق کوہاٹ میں نشپا بلاک میں براگزئی ایکس کنواں نمبر ون سے یومیہ4,100 بیرل تیل اور ایک کروڑ 5 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی۔
اداکارہ نے دبئی کے برج خلیفہ سے خوبصورت تصاویر کے ساتھ ساتھ آتش بازی کے مناظر بھی شیئر کیے ہیں۔
نئے سال کی پہلی صبح استنبول نے ایک بار پھر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ فلسطین محض ایک علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ ترک عوام کے اجتماعی ضمیر کا حصہ ہے۔ شدید سرد موسم کے باوجود پانچ لاکھ بیس ہزار سے زائد افراد غزہ میں اسرائیلی حملوں اور انسانی المیے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، جس نے استنبول کو فلسطین کے حق میں ہونے والے حالیہ برسوں کے سب سے بڑے عوامی مظاہرے کا مرکز بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر کی ذمہ داریاں بھی طاہر زمان سنبھالیں گے۔
چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی پاکستان کی سب سے بڑی جامعات میں سے ایک ہے اور یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ نے اندرون و بیرونِ ملک بہت نام پیداکیاہے۔
سونے کی عالمی قیمت 24 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 322 ڈالر فی اونس ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سے نئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ملاقات کی، مراد علی شاہ نے سندھ پولیس کی کمان سنبھالنے پر آئی جی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری سے بڑی معاشی ناکامی اور کیا ہے، پاکستان بھی 80 ارب ڈالر کا مقروض ہے کیا اس کو بھی پرائیویٹ کروگے؟
دبئی کے گلوبل ولیج میں سال نو کے جشن کے موقع پر 'پاکستان ہیپی نیوایئر' آسمان پر جگمگایا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 دسمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 1.04 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔
2025 کے دوران مختلف کارروائیوں میں 118 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئیں۔