آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍ صفر المظفّر 1442ھ23؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

گوجرانوالہ، شادی شدہ جوڑوں کو قتل کرنیوالا قاتل عدالت میں پیش

اسلام آباد (این این آئی) گوجرانوالہ پولیس نے سیریل کلر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم اپنی شادی نہ ہونے کا انتقام لینے کیلئے شادی شدہ جوڑوں کو قتل کیا کرتا تھا، ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ذہنی مریض ہے، اس نے پیپلز کالونی میں 6 افراد کو قتل اور تین کو زخمی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

اسلام آباد سے مزید