آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍ صفر المظفّر 1442ھ23؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پشاور ہنری ٹولنہ انتخابات، گلوکار وصال خیال صدر گل اکبر راہی جنرل سیکرٹری منتخب

پشاور(وقائع نگار )ہنری ٹولنہ ضلع پشاور کے انتخابات میں معروف گلوکار وصال خیال بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے جبکہ گل اکبر راہی جنرل سیکرٹری استاد ذوالفقار سینئر نائب صدر شہزاد خیال نائب صدر عمر ثواب بابو جوائنٹ سیکرٹری آفتاب جان پریس سیکرٹری شاکر ملنگ رابطہ سیکرٹری اور ماسٹر سحر گل آفس سیکرٹری منتخب ہو گئے انتخابات استاد خیال محمد اور ٹولنہ کے مرکزی صدر راشد احمد خان کی نگرانی میں ہوئے اس موقع پر نو منتخب ضلعی صدر وصال خیال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سب فنکاروں کا شکریہ ادا کیا اور یہ عہد کیا کہ فنکاروں کی فلاح اور حقوق کے حصول کے لیے دن رات محنت کرونگا اور ہنرمندوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرونگا۔ صوبائی جنرل سیکرٹری فضل وہاب درد نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہنری ٹولنہ اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات اٹھائے گی اور اپنے فنکاروں کی خدمت کرے گی مرکزی صدر راشد احمد خان نےکہا کہ پشاور آبادی اور فنکاروں کی تعداد کے لحاظ سے بھی ایک بڑا ضلع ہے صوبائی مرکزی شہر بھی ہے امید کرتا ہوں کہ وصال خیال فنکاروں کی فلاح میں سب سے آگے رہینگےفنکاروں کے لیے حکومتی سطح پر انڈومنٹ فنڈ کاپی رائیٹ میوزک سٹریٹ میوزک اکیڈمیز اور فنکاروں کے لیے روزگار کے مواقعوں پر کام کریں گے جس سے فنکار

کی معاشی حالات بہتر ہو سکتی ہیں ہماری کوشش ہو گی فنکار اپنے پاؤں پر کھڑاہو۔آخر میں استاد خیال محمد نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔

پشاور سے مزید