• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ، سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست

ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو امریکا کیخلاف سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کورونا وائرس کے باعث آن لائن ہونے والے اسکریبل ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں امریکا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان انتہائی سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

دلچسپ ٹائی میں امریکا نے 12 کے مقابلے میں 13 گیمز سے کامیابی حاصل کی۔

پانچ رکنی پاکستانی ٹیم نے ابتدائی دو راؤنڈ میں 6، 4 کی برتری حاصل کی لیکن امریکی ٹیم نے اگلے دو راؤنڈز میں کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ 10، 10 سے برابر کردیا۔

پانچویں اور فائنل راؤنڈ میں بھی مقابلہ آخری گیم تک گیا، بلآخر امریکی ٹیم نے آخری راؤنڈ 3، 2 سے جیت کر فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا۔

فائنل میں امریکا کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

تازہ ترین