• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت کا ایوشمن کھرانا پر چاپلوسی سے کیریئر بنانے کا الزام

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی اداکار و میزبان ایوشمن کھرانا پر بھارتی فلم انڈسٹری میں چاپلوسی کے ذریعے کیریئر بنا نے کا الزام لگایا ہے ۔اپنے بے باک تبصروں کے نتیجے میں تنازع کا شکار رہنے والی بھارتی اداکارہ نے تاپسی پنو، سوارا بھاسکر، عالیہ بھٹ پر تنقید کے بعد اب ایوشمن کھرانا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، کنگنا کی اقربا پروری اور اسٹار کڈز کے خلاف تا حال جنگ جاری ہے۔بھارتی آنجہانی ہیرو سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد جہاں بھاتی فلم انڈسٹری دو حصوں می بٹی نظر آ رہی ہے وہیں کچھ باہر سے آ کر فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنانے والے اداکاوں کا کہنا ہے کہ اُنہیں آج تک کسی اقربا پروری جیسے رویئے کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے جن میں ایوشمن کھرانا بھی شامل ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کو جھٹلانے والوں سے متعلق کنگنا کا مؤقف ہے کہ یہ سب چاپلوس فنکار ہیں اور چاپلوسی کے ذریعے اپنا کیریئر بنایا ہے ۔بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کو جھٹلانے پر آج کل ایوشمن مداحوں اور کنگنا کی جانب سے تنقید کی زد میں ہیں ۔کنگنا رناوت نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ایوشمن کھرانا سے متعلق کہا ہے کہ ’باہر سے آنے والے چاپلوس فنکار اقربا پروری مافیا کی حمایت اس لیے کرتے ہیں تاکہ وہ اس فلم انڈسٹری میں رہ سکیں۔‘کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ ’ایسے چاپلوس لوگ انڈسٹری میں محفوظ رہتے ہیں اور اُن کے اور سشانت سنگھ راجپوت جیسے اداکاروں کے ساتھ پیش آنے والے تنازعات کا پوری طرح فائدہ اٹھاتے ہیں اور اُن کے مؤقف کی کھلم کھلا تردید کرتے ہیں اور مذاق اڑاتے ہیں۔

تازہ ترین