• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی بدر کی گئی داعش کی مبینہ رکن جرمنی میں گرفتار

برلن ( نیوز ڈیسک) ترکی سے ملک بدر کر کے جرمنی بھیجی جانے والی ایک خاتون کو دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن حکام نے خاتون کو فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے سے حراست میں لیا۔ جرمن استغاثہ کا کہنا تھا کہ خاتون پر شدت پسند گروہ کی رکنیت رکھنے، جنگی جرائم میں ملوث ہونے اور دیگر مجرمانہ کارروائی سے متعلق الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ ملزمہ 2015 ء میں اپنی 4سالہ بیٹی کے ساتھ شام پہنچی تھی اور داعش میں شمولیت اختیار کی تھی۔

تازہ ترین