• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم کے بعد کیسز نہ بڑھتے تو لاک ڈاؤن کھولنا زیادہ بہتر ہوتا، ڈاکٹر قیصر

محرم کے بعد کیسز نہ بڑھتے تو لاک ڈاؤن کھولنا زیادہ بہتر ہوتا، ڈاکٹر قیصر 


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جنرل سیکریٹری پی ایم اے ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا کہ حکومت مانیٹر کرتی محرم کے بعد بھی اللہ کے کرم سے کیسز کی تعداد نہ بڑھتی تو لاک ڈاؤن کھولنا زیادہ بہتر ہوتا ، پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پرفیصلے لیتی ہے،ماہر تعلیم سید عابدی نے کہا کہ اے لیول کے نتائج آنے سے قبل کچھ کہنا جائز نہیں۔جنرل سیکریٹری پی ایم اے ڈاکٹر قیصر سجاد نے پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ کے بعد کورونا کیسزکی تعداد بڑھنے یا نہ بڑھنے کی انکیوبیشن پریڈ میں ابھی چند دن باقی ہیں ابھی 14 اگست قریب ہے اور اس کے بعد محرم ، بہتر ہوتا کہ حکومت مانیٹر کرتی محرم کے بعد بھی اللہ کے کرم سے کیسز کی تعداد نہ بڑھتی تو لاک ڈاؤن کھولنا زیادہ بہتر ہوتا ، لاک ڈاؤن ختم ہو جانے یا اداروں میں کام شروع ہوجانے کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ عوام ایس او پیز بھول جائے ، کورونااتنی جلدی جڑ سے ختم ہونے والا نہیں ہے ، باہر کے ممالک میں حکومتیں ایس او پیز پر عمل کراتی ہیں لیکن ہماری بد قسمتی ہے پاکستان کی بیشتر عوام تو کورونا کو ہی ماننے کو تیار نہیں ، جو مانتے ہیں کہ کورونا ہے وہ ایس اوپیز کی پابندی نہیں کرتے ، محفوظ رہنے کا طریقہ یہی ہے کہ حکومت اور عوام مل کر ایس او پیز کو فالو کرے ۔

تازہ ترین