• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی کو فنڈ دیتے ہیں،وہ مطمئن نہیں تو قانون بدلنا پڑیگا،سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس جتنے وسائل ہیں اور جتنا انسانی طور پر ممکن ہے ہم تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔ قانون اور اختیارات کے مطابق میئر کراچی کو فنڈ دیتے ہیں، اگر میئر کراچی مطمئن نہیں ہیں تو قانون تبدیل کرنا پڑے گا۔ تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھولنے کا تمام صوبوں اور وفاق کے ہونے والے اجلاس میں طے کیا گیا ہے اور اس سے قبل 7 ستمبر کو ایک اجلاس منعقد ہوگا، جس میں اس وقت کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔معزز جج صاحبان نے جو بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے اس پر میں کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دوں گا۔

تازہ ترین