• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس کے ڈی جی کی پوسٹ کیلئے منتخب امیدوار کا جوائننگ سے انکار

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کےذیلی ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس (این آئی ای) کی گریڈ اکیس کی ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ پر بھرتی ہونیوالے امیدوار عرفان احمد ربانی نے جوائننگ سے ہی انکار کر دیا ،اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر وزارت کو بھی لکھ کر بھجوا دیا ہے، واضح رہے کہ وزارت کے ذیلی اداروں کے سربراہوں کی بھرتیوں کا پراسس پچھلے دو ، اڑھائی سالوں سے سست روی کا شکار ہے ، این آئی ای کے سربراہ کی بھرتی کیلئے تقریباً دو سال قبل پراسس شروع کیا گیا تھا ، کیبنٹ کی منظوری کے بعد رواں ماہ ہی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے عرفان احمد ربانی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا مگر انہوں نے وزارت کو لکھ کر بھجوا دیا کہ وہ اس پوسٹ پر آنے کیلئے تیار نہیں ، اس حوالے سے عرفان احمد ربانی کا کہنا تھا کہ اس پوسٹ پربھرتی کا پراسس ڈیڑھ سال سے بھی پہلے شروع کیا گیا تھا مگراس تقرری پر اتنی تاخیر ہو گئی ہے کہ اس دوران بندے کی کمٹنٹ ہی بدل جاتی ہے۔  

تازہ ترین